Live Updates

عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 27 ستمبر 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ، چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی رائیونڈ مارچ میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس دوران سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی رائیونڈ مارچ میں شرکت پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں کے مابین ہونے والے رابطے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پاناما لیکس کا ایشو دفن نہیں کرنے دیں گے ، رائیونڈ مارچ میں عوام کا سمندر نظر آئے گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے عمران خان کو رائیونڈ مارچ کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما ایشو کا آخر تک تعاقب کریں گے اور حکمرانوں کے احتساب پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ۔رائیونڈ مارچ میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :