اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 27 ستمبر 2016 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مسافر کو مشکوک حرکات پرحراست میں لے لیا۔ معائنے پرپتہ چلا کہ مسافرنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول ڈال رکھے ہیں۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو قریبی ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس سے کیپسول اگلوائے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کاتعلق لاہورسے ہے اوراس کا نام ابراہیم ہے، ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :