اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے چین کی نئی قسط حکومت پر اعتماد کا مظہرہے، شہبازشریف

منگل 27 ستمبر 2016 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے نئی قسط چین کا پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار جبکہ منصوبے کے مخالفین کیلئے ایک سبق ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایک بیان میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے فنڈزکی نئی قسط ملنے پر چینی حکومت اور قیادت سے اظہار تشکرکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے اربوں روپے کی یہ رقم جاری کر کے پاکستان کے ساتھ بے مثال دوستی کا حق نبھایا جبکہ یہ پنجاب حکومت پر چین کے اعتماد کا اظہار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کے بارے میں مخالفین جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے رہے ،فنڈز کی نئی قسط مخالفین کے لیے ایک سبق بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :