Live Updates

سرحدوں پر کشیدہ صورتحال ہے اور وزیراعظم لندن میں شاپنگ کررہے ہیں،عمران خان

منگل 27 ستمبر 2016 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور وزیراعظم لندن میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چھٹیاں منارہے ہیں اور لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد اس وقت نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :