Live Updates

رائے ونڈ مارچ میں عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آئے،عمران خان

منگل 27 ستمبر 2016 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آئے،حکمرانوں کو پانامہ لیکس کا ایشو دفن کرنے سے کوئی نہیں بچاسکتا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران لاکھ بہانے بنائیں پانامہ کا معاملہ ان کے گلے پڑچکا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے رائے ونڈ مارچ پر تبادلہ خیال کیا اور عمران خان نے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی ،مذہبی جماعتوں کی مارچ میں شرکت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آئے گا،حکمرانوں کو پانامہ لیکس کا ایشو دفن نہیں کرنے دیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے احتساب پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحدہیں،حکمران لاکھ بہانے بنائیں،پانامہ لیکس ان کے گلے پڑچکا ہے ،شیخ رشید نے عمران خان کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :