بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر پر نظر ثانی کیلئے پرسوں اجلاس طلب کرلیا

منگل 27 ستمبر 2016 13:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دیئے گئے موسٹ فیورٹ نیشن اسٹیٹس پر نظر ثانی کیلئے جمعرات کو اجلاس طلب کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دیئے گئے موسٹ فیورٹ نیشن اسٹیٹس پر نظر ثانی کیلئے جمعرات کو اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت نے 1996میں پاکستان کو موسٹ فیورٹنیشن اسٹیٹس دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا ۔بھارتی ماہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کا پانی بند نہ کرنے کا مشورہ د یا ہے ۔ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں پاکستان کا پانی بند کرنے کے حوالے سے تمام عوامل کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :