مقبوضہ کشمیر کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج بھارتی سرزمین تک پہنچ گئی

اتر پردیش میں کانگریس کی اڑی حملے کے خلاف ریلی ، فضا ء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

منگل 27 ستمبر 2016 13:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج بھارتی سرزمین تک پہنچ گئی، اتر پردیش میں کانگریس پارٹی کی اڑی حملے کے خلاف ریلی کے دوران فضا ء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج بھارتی سرزمین تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ریاست اتر پردیش میں کانگریس پارٹی کے اڑی حملے کے خلاف ریلی کے دوران فضا ء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے تمام تر مظالم اور بربریت کے باوجود کشمیر میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ہیں، کشمیریوں کی جانب سے مختلف تقاریب کے دوران سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے جاچکے ہیں۔دوسری جانب بھارتی انتہا پسندوں نے پروڈیوسر کرن جوہر کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے ۔انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ کرن جوہر نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان کیوں دیا۔ کرن جوہر کے گھر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔