ریاض: سعودی فرمانراوہ نے تمام حکومتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی

منگل 27 ستمبر 2016 13:08

ریاض: سعودی فرمانراوہ نے تمام حکومتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے فرمانروہ شاہ سلمان نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد تک کٹوتی کی منظوری دے دی ہے ۔ کٹوتی کا اطلاق پہلی محرم سے ہو گا۔ سرکاری ملازمین کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث یہ قدم اٹھایا گیاہے ۔واضع رہے کہ تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری کے بعد شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کی بھی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تنخواہوں میں کٹوتی کی شرح ملازمت اور عہدے کے لحاظ سے کیا جائے گا۔
۔حکومتی وزیروں سمیت محمد بن سلمان کی تنخواہ میں 20فیصد کٹوتی ہو گی۔
۔ مجلس شورہ کے ارکان کے ہاؤسنگ الاؤنس اور ٹرانسپوریشن الاؤنس میں 15فیصد کٹوتی کی منطوری ہوئی ہے ۔
۔ اب سرکاری ملازم زیادہ سے زیادہ 1000ریال تک کے موبائل فون بل سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ اس حکم نامے سے پہلے لامحدود موبائل فون کے استعمال کی اجازت تھی۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو فراہم کی جانے والی متعدد سہولیات کو بھی کم کر دیا گیاہے ۔