ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس سے دور رکھنے اور اس کے اسلام اور مسلمان مخالف ارادوں کو شکست دینے کے لئے امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ہیلری کلنٹن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 12:55

ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس سے دور رکھنے اور اس کے اسلام اور مسلمان مخالف ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) ڈیموکریٹس پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس سے دور رکھنے اور اس کے اسلام اور مسلمان مخالف ارادوں کو شکست دینے کے لئے امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ریاست ورجینیا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اگر پاکستانی امریکن ووٹ نہیں دیتے تو شکایت کی گنجائش بھی نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی امریکا فار ہیلری کے نام سے ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ جس پر انتخابی ایجنڈا اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہیلری کلنٹن کی حمایت کر سکیں۔ اس ویب سائٹ کا سہرا بھی پاکستانی کمیونٹی کے سر ہے ۔ادھرہیلری کلنٹن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں حمایت کا یقین دلایا۔ کہا اقوام متحدہ کی طرف سے 2 ریاستی حل کی مخالفت کرونگی لیکن تنازعہ کے 2 ریاستی حل کے حق میں ہوں۔ فلسطینی رہنماﺅں نے ٹرمپ کے بیان اگر صدر منتخب ہو گیا تو متحدہ القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کر لوں گا۔