راس الخیمہ:ایک کروڑ چالیس لاکھ درہم کی لاگت سے تیار شدہ کشتی آگ سے جلنے کے بعد ڈوب گئی

منگل 27 ستمبر 2016 12:46

راس الخیمہ:ایک کروڑ چالیس لاکھ درہم کی لاگت سے تیار شدہ کشتی آگ سے جلنے ..

راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): راس الخیمہ کے الہمارا مرینا کے علاقے میں ساحل پر کھڑی چھٹی کشتی”Yacht“ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ درہم کی لاگت سے تیار کی جانے والی کشتی آگ لگنے کے بعد جل کر سمندر میں ڈوب گئی ۔ سول ڈیفنس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ آگ کشتی میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کا عملہ اطلاع ملتے ہی مطلوبہ جگہ پہنچ گیا ۔ آگ اتنی تیز ی سے پھیلی کہ اس نے ساری کشتی کو چند منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ راس الخیمہ سول ڈیفنس نے آگ کو دوسری کشتیوں تک پہنچنے سے روکا مگر بیش قیمت کشتی میں لگنے والی آگ کو مکمل نہ بجھا سکے ۔ سول ڈیفنس کے عملے کاکہنا ہے کہ بے قابو آگ نے ساری کشتی کو لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ مگر ہمارے عملے نے اس میں پھنسے تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنا یا ۔ کشتی میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔