رافیل نڈال نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنیکا اعتراف کر لیا

منگل 27 ستمبر 2016 12:42

رافیل نڈال نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنیکا اعتراف کر لیا

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء ) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا تاہم ان کا اصرار ہے کہ انہوں نے ایسا اپنے گھٹنے کی دیرینہ انجری پر قابو پانے کیلئے کیا تھا جس کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک سائبر ہیکنگ گروپ نے ساٹھ سے زائد انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے میڈیکل ریکارڈ ز کو افشا کیا تھا جس پر رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ کبھی اپنا طبی ریکارڈ نہیں چھپایا اور وہ اپنے ڈاکٹر ز کی ہدایت پر عمل کر رہے تھے اور اس معاملے میں کچھ نیا نہیں ہے اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے علاج کیلئے رعایت کی درخواست کی گئی تھی۔