ابو ظہبی پولیس نے مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا

منگل 27 ستمبر 2016 12:30

ابو ظہبی پولیس نے مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): ابو ظہبی پولیس نے مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے 18 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت میں پیش کیے جانے والے غیر ملکیوں میں 10خواتین اور 8مرد شامل تھے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مساج پارلر کے کارڈز تقسیم کرتے تھے ۔ اپنے گاہکوں کو مساج کے نام پر جسم فروشی کے لیے جگہ بھی فراہم کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے متعدد افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے بتایا جا رہاہے ۔ پولیس نے عدالت میں بتایا کہ خفیہ معلومات ملنے کے بعد ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے تقریباََ10افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی جیبوں سے مساج پارلر کے کارڈز بھی ضبط کیئے گئے۔تاہم تمام ملزمان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ وہ صرف مساج پارلر ہی چلا رہے تھے ۔ کسی اور غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہیں۔