Live Updates

پی ٹی آئی کا رائے ونڈ مارچ؛ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا 30 ستمبر کو نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 12:29

پی ٹی آئی کا رائے ونڈ مارچ؛ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا 30 ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے 30 ستمبر کو لاہور کے تمام تر نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ 30 ستمبر کو اسکول آنے والے بچوں کو کوئی نقصان پہنچے لہٰذا مجبوری کے باعث 30 ستمبر کو لاہور بھر میں نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات