اعلی عدلیہ کے فیصلے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے آنے والے عالمی سکوک بانڈ پر10 ٹیکسزہٹادئیے

منگل 27 ستمبر 2016 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) اعلی عدلیہ کے فیصلے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے آنے والے عالمی سکوک بانڈ پر10 ٹیکسزہٹادئے ہیں جس سے کم از کم750 ملین ڈالرز متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گزشتہ دنوں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامک بانڈزپرٹیکس استشنی دیا۔رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے فائدہ اٹھانے والوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہوں گے جو ان بانڈز میں سرمایہ کاری کریں گے پہلی دفعہ حکومت نے بھی تسلیم کیا ہے کہ تجارتی اکاونٹ خراب تر حالت میں ہے اور اس کے نتیجے میں ادائیگی کے تواز ن پر دباؤ بڑ ھ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :