پی آئی اے نے چین کیلئے اپنی پروازیں بڑھا دیں

اسلام آباد سے بیجنگ کے لئے ہفتہ وار دو کے بجائے چھ پروازیں اڑان بھریں گی

منگل 27 ستمبر 2016 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) قومی ایئرلائنز نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے چین کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے، اب اسلام آباد سے بیجنگ کے لئے ہفتہ وار دو کے بجائے چھ پروازیں اڑان بھریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے قائم مقام سی او اوقاسم حیات کے مطابق بیجنگ کیلئے پروازوں میں اضافے سے پاک چین تعلقات میں فروغ اور اقتصادری راہداری کے حوالے پی آئی اے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔پروازوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کا ویڑن ہے کہ 2020 تک بیڑے میں جدید 60 طیارے شامل ہوجائیں گے، 2017 تک پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ایئربس 330 کے دو طیارے، 777 بوئنگ ، ایئر بس 320 چار طیارے شامل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :