Live Updates

تحریک انصاف کے 30 ستمبر کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع،20کنٹینرز پہنچ گئے

منگل 27 ستمبر 2016 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، اسٹیج کی تیاری کیلئے 20 کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیاریوں کیلئے اڈہ پلاٹ سے بھوبتیاں چوک تک کی گرین بیلٹ پر فولادی چادریں لگانے کا عمل شروع ہے اور جلسہ گاہ پر روشنی کے انتظام کے لیے لائٹیں پہنچا دی گئیں۔پلان کے مطابق اسٹیج کا رخ اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف ہو گا۔اڈہ پلاٹ سے نواز شریف کی رہائش گاہ 4 کلو میٹر دور ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :