پاکستان میں تبدیلی کیلئے اختیارات کو ایوانوں سے نکال کر گلی کوچوں میں منتقل کرنا ہو گا،مصطفی کمال

منگل 27 ستمبر 2016 12:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کیلئے اختیارات کواقتدار کے ایوانوں سے نکال کر گلی کوچوں میں منتقل کرنا ہو گا، جلد امریکہ کا دورہ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے لئے اختیارات کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر گلی کوچوں میں منتقل کرنے اور نفرت کی سیاست ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے ہمیں ہی اس کی آبیاری کرنی ہے۔ ہم اقتدار اور طاقت کے حصول کے لئے واپس نہیں آئے ہیں بلکہ قوم کی رہنمائی ہمارا مقصد ہے۔ہمارا پیغام ہے کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ہم سب پاکستانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :