کراچی ،محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر 50 مشتبہ افراد گرفتار

منگھوپیرغازی گوٹھ میں سکیورٹی اداروں کی مشترکا کارروائی ،اسلحہ وگولا بارود بر آمد

منگل 27 ستمبر 2016 12:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) کراچی میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر صدر سے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔منگھوپیر پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ الفلاح اور کورنگی انڈسٹریل پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔محرم الحرام میں سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچآپریشن کیا جس کے دوران ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی اورپچاس افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تمام افراد کو کوائف چیک کرنے اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔منگھوپیرغازی گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکا کارروائی کی اور قبرستان میں کھدائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولا بارود بر آمد کرلیا۔ کارروائی پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں 7 راکٹ ، 4 ایس ایم جیز ، 20 دستی بم، 50 آوان بم ، 2 ایل ایم جیز ، خود کش جیکٹس اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ الفلاح سے بھی پولیس نے اسٹریٹ کر ائمز میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :