بلوچستان،ینگ ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے دن بھی احتجاج

حکومتی یقین دہانی کے باوجود چھ ماہ گزر گئے مطالبات پورے نہیں کئے گئے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

منگل 27 ستمبر 2016 12:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے لیے دوسرے روز بھی احتجاج جاری تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں 3 گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کے مطابق حکومتی یقین دہانی کے باوجود چھ ماہ گزر گئے تاہم مطالبات پورے نہیں کئے گئے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں 3 گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پیرامیڈیکس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کر دیا ہے جس سے مریض پریشانی سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :