مودی کی پالیسیاں ؛ بی جے پی کی اتحادی شیو سینا بھی تنقید کرنے لگی

پا کستا ن نہیں بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے،مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شیوسینا

منگل 27 ستمبر 2016 12:21

مودی کی پالیسیاں ؛ بی جے پی کی اتحادی شیو سینا بھی تنقید کرنے لگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی اب بھارتی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزظلم کے بعد دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہوچکی ہے جب کہ ان ہی کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔

بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے جریدے سامانا کے اداریئے میں بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیوسینا کی جانب سے کہا گیا کہ اڑی حملے کے معاملے پردنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں ، چین نے حملے کی مذمت کی اورنہ ہی 1971 میں بھارت کا ساتھ دینے والے روس نے پاکستان کے ساتھ جنگی مشقیں منسوخ کیں جس کے بعد بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے اوربھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کوتنہا کرنے کی سازشیں لاحاصل ہورہی ہیں۔

شیوسینا نے کہا کہ مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، انڈونیشیا کی بھارت کے ساتھ پرانی دوستی اس کے باوجود وہ بھی پاکستان کو دفاعی ہتھیاروں کی پیشکش کررہا ہے جب کہ نیپال بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔