نئی ٹیسٹ پلیئررینکنگ جاری ،مصباح الحق ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں میں آگئے

منگل 27 ستمبر 2016 12:20

نئی ٹیسٹ پلیئررینکنگ جاری ،مصباح الحق ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں میں ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئررینکنگ جاری کردی،مصباح الحق ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں میں آگئے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیوسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،پاکستان کے یونس خان کا 5واں نمبر ہے جب کہ گرین شرٹس کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بیٹنگ کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبرپرآگئے ہیں ۔باؤلرزکی فہرست میں جنوبی افریقی سپیڈ سٹار ڈیل سٹین پہلے ،روی ایشون دوسرے اور جیمزاینڈرسن تیسرے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔