بھارتی انتہا پسندوں‌کا کرن جوہر کے گھر کے باہر مظاہرہ، سکیورٹی بڑھا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 12:11

بھارتی انتہا پسندوں‌کا کرن جوہر کے گھر کے باہر مظاہرہ، سکیورٹی بڑھا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : بھارتی انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے کرن جوہر کے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے بالی وڈ فلم پروڈیوسر کرن جوہر کے گھر کے باہر سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ کرن جوہر نے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیا تھا جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے ان کے گھر کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :