دنیا کے معروف سرچ انجن ’گوگل‘ کی آج اٹھارہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 12:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : دنیا بھر کے معروف سرچ انجن ”گوگل“ کی آج اٹھارہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گوگل امریکہ کی ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو کہ سافٹ وئیر ، پراڈکٹس سمیت مختلف سرچز اور ایڈورٹائزنگ میں مہارت رکھتی اور صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کو 27 ستمبر 1998 کو لیری پیج اور سیرجیری برن نے قائم کیا۔ تاہم گوگل کی سالگرہ کی تاریخ سے متعلق تاحال ابہام پایا جاتا ہے کیونکہ اسے متعدد مرتبہ لانچ کیا گیا اور اس کی ایک وجہ مختلف ریاستوں میں قائم اس کے ہیڈ آفسز بھی ہیں۔ گوگل کے ماتحت اداروں میں یوٹیوب ، نک سافٹ وئیر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :