ابو ظہبی: مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی پر درجنوں کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد

منگل 27 ستمبر 2016 11:57

ابو ظہبی: مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی پر درجنوں کمپنیوں پر بھاری جرمانے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء):وزارتِ ہیومین رسورس کی طرف سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق دبئی میں مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی کرنے والی نجی کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ تین ماہ کے دوران تقریباََ54,584کمپنیوں کے معائینوں ک کیئے گئے ۔ جن میں سے 188کمپنیوں پر مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ مزدوروں کے لیے لازمی دی جانے والی ”Midday Breaks“ کے شیڈول کا اعلان جون میں کر دیا گیاتھا۔

جس کے مطابق 12:30سے لیکر 3بجے تک کام کرنے والے افرادکو تین ماہ تک ان اوقات میں کام کریں گے۔ جو کہ جون 15سے لیکر ستمبر 15تک جاری رہا۔ اسکی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو 5000درہم فی مزدوریا ملازم جرمانہ عائد کیا گیا۔قانون کے مطابق اگر کمپنی مالکان نے زیادہ افراد کو ایسے اوقات میں کام پر لگایا ہوگا تو یہ جرمانہ بڑھا کر 50,000درہم کر دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ کمپنی کو کچھ عرصہ کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔