آئندہ دنوں میں لاہور میں‌ نئی سیاسی جماعت بننے والی ہے ۔ مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:47

آئندہ دنوں میں لاہور میں‌ نئی سیاسی جماعت بننے والی ہے ۔ مبشر لقمان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاہور میں ایک نئی سیاسی جماعت بننے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس جماعت میں سینئیر پارلیمنٹیرینز اور آنے والے وقت میں دو سابق وزرا بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس جماعت کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر سابق رہنما کریں گے۔

اور اس جماعت کا نام غالباً عوام لیگ رکھا جائے گا۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس جماعت کا باقاعدہ اعلان 30 اکتوبر 2016ء کو ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پارٹی موجودہ سیاسی جماعتوں کے باغیوں پر مشتمل ہے۔ اس جماعت میں شامل ہونے والے افراد میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں جو اپنی اپنی جماعتوں سے تنگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :