دبئی: ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستان میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے کی تردید کر دی

منگل 27 ستمبر 2016 11:42

دبئی: ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستان میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے کی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء) : دبئی کی بڑی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستان میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے کی خبر کی تردید کر دی ہے ۔ گزشتہ روز پاکستانی نجی نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک خبر میں لکھا تھا کہ ایمریٹس ائیر لائن عنقریب پاکستان میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے جا رہی ہے ۔ ایمریٹس ائیر لائن کے ترجمان کا کہناہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پیشتر نجی نیوز پیپر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمریٹس ائیر لائن کے کنٹری ہیڈ جابر العزیبی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ حکومتوں کے درمیا ن بات چیت جاری ہے ۔ حکومت کی طرف سے مثبت جواب آنے کے بعد پاکستان میں ایمریٹس ائیر لائن اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں جابر العزیبی کا کہناتھا کہ کسی بھی ملک میں پروزیں شروع کرنے سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ایک سمجھوتا کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ایمریٹس ائیر لائن نے مارچ 1985میں پاکستان میں اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :