وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں ایڈشنل سیکٹری قومی سلامتی خوشدل خٹک، نیکٹا کے سربراہ احسان غنی، ایف آئی اے کے سربراہ محمد عملیش، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کے اراکین سمیت انٹیلی جنس اداروں اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی کی زیر صدارت اس اجلاس میں سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد سمیت دیگر امور بھی اس اجلاس میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :