Live Updates

عوامی مسلم لیگ کا تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں‌شرکت کا فیصلہ

شیخ رشید نے ملک بھر سے تمام کارکنوں‌کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:38

عوامی مسلم لیگ کا تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں‌شرکت کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ نے پاکستان تحریک انصفا کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہےب جس کے لیے پارٹی سربراہ شیخ رشید نے ملک بھر سے تمام کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے رائے ونڈ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ میں پانامہ لیکس پر عوامی سمندر دیکھنے میں آئے گا جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات