پاک بھارت صورتحال ، پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ پورے ہفتے چلایا جائے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:34

پاک بھارت صورتحال ، پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : پاک بھارت صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین کشیدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے اور یہ اجلاس آئندہ پورا ہفتہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ محض حکومت یا اپوزیشن کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے ، مسئلہ کشمیر ملکی اور بین الاقوامی سطح پرایک اہم معاملہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بُلا کر اس معاملے پر آئندہ ہفتے کھُل کر بحث کی جائے۔