بھارت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ، مودی اجلاس کی صدارت کریں‌گے

پاکستان سے پسندیدہ ریاست ہونے کا اسٹیٹس واپس لینے پر غور کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:25

بھارت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ، مودی اجلاس کی صدارت کریں‌گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر میں اڑی کیمپ پر حملے کے بعد ہی سے پاکستان پر بھارت کی جانب سے الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب بھارتی اپنی جارحیت میں اتنا آگے بڑھ گیا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے اور دنیا کے سامنے رسوا کرنے کے نئے نئے حربے استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے پاکستان سے ایم ایف این اسٹیٹس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایک اہم اجلاس 29 ستمبر یعنی آئندہ کل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہو گا جس میں پاکستان سے ”پسندیدہ ترین ریاست“ ہونے کا اعزاز واپس لینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت خارجہ حکام بھی شریک ہوں گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق ایک اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کا پانی بند کرنے سے متعلق غور کیا گیا تھا تاہم اس اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :