Live Updates

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اعتراضات ختم کر دئے

وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں‌پر بھی اعتراضات ختم کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 11:17

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے  پر پی ٹی آئی کے اعتراضات ختم کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2016ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانامہ لیکس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دائر کی گئی تمام درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے۔

کھلی عدالت میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے وطن پارٹی اور طارق اسد کی درخواستوں پر بھی اعتراضات ختم کر دئے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواستوں پر لگائے گئے اعتراضات پر آج دلائل کے بعد انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات