لاہور ہائیکورٹ نے بجٹ میں پنجاب بھرکی بار ایسویسی ایشنز کا فنڈز مختص نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 ستمبر 2016 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب بار کونسل کے ممبر منیر بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ کے تحت بار ایسویسی ایشنز کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کرنا قانونی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت نےقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارایسویسی ایشنز کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کئے جس سے وکلاء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرکی ایک سو تیس بار ایسویسی ایشنز کی دیواریں تک نہیں،،وکلاء کو صحت اور سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے لہذا عدالت قانون کے تحت بار ایسویسی ایشنز کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔