لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی کے درجنوں کنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو مستقل نہ کرنے پر حکومت پنجاب اور محکمہ بہبود آبادی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 ستمبر 2016 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ بہبودی آبادی کے چندکنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو عہدوں پر مستقل کر کے درجنوں درخواست گزاروں کو نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دس سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور محکمہ بہبود آبادی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس اکتوبر کوجواب طلب کر لیا۔