ملتان،حساس ادارے اور پولیس کا سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 27 ستمبر 2016 11:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مظفر آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مظفر آباد کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 300 گھروں کی تلاشی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان شناخت ظاہر نہیں کرا سکے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :