کراچی، محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر پولیس کا آپریشن ، صدر سے 50 مشتبہ افراد زیر حراست

منگل 27 ستمبر 2016 11:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) کراچی میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر صدر سے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔منگھوپیر پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ الفلاح اور کورنگی انڈسٹریل پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

محرم الحرام میں سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی اورپچاس افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ الفلاح سے بھی پولیس نے اسٹریٹ کر ائمز میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :