ڈیرہ بگٹی،لوٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، پلانٹ کو سپلائی معطل

منگل 27 ستمبر 2016 11:04

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا، مختلف کنووٴں سے لوٹی گیس پلانٹ کو سپلائی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم دہشت گردوں نے لوٹی گیس پلانٹ کو جانے والی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ، دھماکے کے بعد لوٹی گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز متاثرہ جگہ پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :