قندیل قتل کیس کا عبوری چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرادیاگیا

منگل 27 ستمبر 2016 11:04

قندیل قتل کیس کا عبوری چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرادیاگیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا عبوری چالان اعتراضات دور کرنے کے بعد پراسیکیوٹر کو جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

ملتان پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر 16 اعتراضات لگا کر پولیس کو تین روز میں دوبارہ اعتراجات دور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی پولیس نے ایک اعتراض کے جواب میں لکھا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ٹھوس شواہد نا ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواء کا شکار ہے جبکہ دوسرے اہم اعتراض کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :