تحریک انصاف کی رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں، اڈا پلاٹ پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

منگل 27 ستمبر 2016 11:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) لاہور میں رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ تحریک انصاف نے مارچ کیلئے اڈا پلاٹ پر 15 کنٹینرز رکھ دیئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے رائے ونڈ میں میدان سجانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

15کنٹینرز، خار دار تاریں، لوہے کے پائپس اور لوہے کی چادریں بھی اڈا پلاٹ جلسہ گاہ میں پہنچا دی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور 30 ستمبر کے جلسے کی تیاریوں کیلئے پرجوش دکھائی دیئے۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرنے کیلئے 40 کنٹینرز منگوائے گئے ہیں جبکہ 29 ستمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔