کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔ تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارت کےساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔امریکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 06:18

کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔ تمام گروپوں ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔پاکستان کی توجہ انسداددہشت گردی صلاحیتیں بڑھانے پرموکوزہے تاہم پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مارک ٹونرنے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر کارروائیاں کررہاہے اور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔ ماارک ٹونر نے بتایاکہ پاک روس یا امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہم بھارت کےساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کو تناو کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکا کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور موثر جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :