مظفر آباد میں 3مشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد -منگھوپیرکراچی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔قبرستان میں چھپائے گئے 7 راکٹ ، 4 ایس ایم جیز ، 20 دستی بم، 50 اوان بم ، 2 ایل ایم جیز ، خود کش جیکٹس اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں قبضہ میں لے لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 06:11

مظفر آباد میں 3مشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد -منگھوپیرکراچی پولیس ..

مظفر آباد+کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) مظفر آباد کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 300 گھروں کی تلاشی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان شناخت ظاہر نہیں کرا سکے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر حساس اداروں اور پولیس نے منگوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کی جس کے دوران قبرستان میں کھدائی کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا،جس میں 7 راکٹ ، 4 ایس ایم جیز ، 20 دستی بم، 50 اوان بم ، 2 ایل ایم جیز ، خود کش جیکٹس اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :