ترکی کے انجینئر نے حقیقی زندگی کی ٹرانسفارمر روبوٹ کار بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 ستمبر 2016 23:34

ترکی کے انجینئر نے حقیقی زندگی کی ٹرانسفارمر روبوٹ کار بنا لی

انقرہ، ترکی کے انجینئروں کی ایک ٹیم نے فلم ٹرانسفارمر کے ٹرانسفارمر کی طرز پر ایسی گاڑی بنائی ہے جو روبوٹ بھی بن جاتی ہے اور عظیم الجثہ روبوٹ بھی ۔
ترکی کی کمپنی لیٹرونز نے اس ٹرانسفار کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے۔کمپنی نےاس گاڑی کو لیٹرونز کا ہی نام دیا ہے۔

(جاری ہے)


ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی گاڑی میں عام گاڑیوں کی طرح ڈرائیونگ اور پیسنجر سیٹ نہیں۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی چلتی ہوئی آتی ہے، اس کے بعد روبوٹ بن جاتی ہے۔روبوٹ بننے کے بعد یہ پھر گاڑی بن جاتی ہے اور ڈرائیو کرتے ہوئے چلی جاتی ہے۔
اس گاڑی کو 12 انجینئروں نے 8 ماہ میں بنایا ہے۔ ٹرانسفارمر بنانے کے بی ایم ڈبلیو استعمال کی گئی ہے۔