فن لینڈ کے ”انکل کھلونا“ نے شامی بچوں کے لیے 5سال میں 28 مرتبہ کھلونے سمگل کیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 ستمبر 2016 23:34

فن لینڈ کے ”انکل کھلونا“ نے شامی بچوں  کے لیے 5سال میں 28 مرتبہ  کھلونے ..

شام میں رامی کو کھلونا انکل (ٹوائے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ایسے وقت میں جب شام میں رہنے والے ایک ایک شخص کی خواہش ہے کہ وہ شام کو چھوڑ کر کہیں بھی مہاجر بن کر زندگی گزارے، فن لینڈ سے تعلق رکھنے والا6بچوں کا باپ شامی نژاد رامی اپنی جان خطرے میں ڈال کر فن لینڈ سے حلب ، شام میں صرف کھلونے لے کر آتا ہے۔حلب کے بچے جب بھی اسے سبز بیگ کے ساتھ دیکھتے ہیں تو فوراً ہی سب بچوں کو اس کے آنے کی خبر دے دیتےہیں۔

رامی کا کہنا ہے کہ سبز بیگ دیکھ کر بچوں کے جو جذبات ہوتے ہیں، انہیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
رامی پچھلے 5 سالوں میں 28 بار شام آ چکا ہے۔وہ فن لینڈ سے کھلونے لاتا ہے، ترکی اورشام میں اس کے جاننے والے اسے سرحد پار کراتے ہیں۔اس خطرناک سفر کے لیے اسے 6 سے 7 گھنٹے بھی پیدل چلنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

گولیوں کو دھوکہ دے کر وہ کسی نہ کسی طرح شام میں داخل ہو جاتا ہے۔

رامی کا کہنا ہے کہ جب میں کھلونے لاتا ہوں تو بچے بہت خوش ہوتے ہیں۔رامی شامی بچوں کے لیے کھلونے ہی نہیں بلکہ کھانا اور زندگی کی دوسری اشیاء بھی لے کر آتا ہے۔رامی کا کہنا ہے کہ وہ شام میں 4 سکولوں کو چلا رہا ہے۔
رامی کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ ختم ہونی چاہیے ۔ رامی نے یہ بھی کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ شام میں بچوں کے لیے کھلونے لانا نہیں چھوڑے گا۔