امید ہے لندن میں آباد چینی باشندے بھی قومی سیاست میں بھرپور کردارادا کریں گے ، میئر لندن

پیر 26 ستمبر 2016 22:55

امید ہے لندن میں آباد چینی باشندے بھی قومی سیاست میں بھرپور کردارادا ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء )پاکستانی نڑاد لندن کے میئر صادق خان نے امید ظاہر کی ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے لندن میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے چینی شہری برطانوی سیاست میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو چینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ لندن میں آباد شہری قومی سیاست میں بھی بھرپور کردارا دا کریں،یہاں کے لوگ چین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سیاست میں بھرپور کردارادا کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ، برطانیہ میں چین سے تعلق رکھنے والے متعدد لوگ اپنا کردارادا کر رہے ہیں ،ہمیں چینی کمیونٹی کو لندن میں پیش آنے والے چیلنجز کا بھی مل کر مقابلہ کرنا ہے اور یہاں سب سے بڑا چیلنج چائنہ ٹا?ن کی شناخت کو برقرار رکھنا ہے۔