لاہور،فوڈ سیفٹی آفیسرطاہرہ کلثوم کا بیکری کے یونٹ پر کارروائی‘مالک نے وکیل دوست کو بلا کر فوڈ عملے کو یرغمال بنا لیا

پیر 26 ستمبر 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) فوڈ سیفٹی آفیسرطاہرہ کلثوم کا بیکری کے یونٹ پر کارروائی‘مالک نے وکیل دوست کو بلا کر فوڈ عملے کو یرغمال بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سمن آباد ٹان کی فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے پونچھ روڈ پر واقع ٹیسٹی فوڈ بیکرز کے پراڈکشن یونٹ پر چھاپہ ماراجہاں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا کی تیاری پر کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

یونٹ کے مالک کلیم اختر نے گل حسن خان نامی وکیل کو موقع پر بلا لیا، جس نے اپنے تین ساتھیوں سے مل کر فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم کو یرغمال بنائے رکھا اور ہراساں کیافوڈ سیفٹی آفیسر نے موقع پر پولیس کو بلا لیا اور مالک کلیم اختر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کراکر گرفتار کرا دیا اور یونٹ کو سربمہر کر دیا۔طاہرہ کلثوم کا کہنا ہے کہ اشیا کی تیاری میں غیر معیاری چیزوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ کیمیکل فوڈ کلر اور فلیور استعمال کئے جارہے تھے۔کھلے سیوریج،گندے ٹوٹے فریزر،گندی مشینوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :