وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوشہرہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 26 ستمبر 2016 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ذخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔