آج کی جیت اپنے لیڈر چودھری نثار کے نام کرتا ہوں: پی پی 7 ٹیکسلا ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار ملک عمر فاروق

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 22:34

آج کی جیت اپنے لیڈر چودھری نثار کے نام کرتا ہوں: پی پی 7 ٹیکسلا ضمنی الیکشن ..

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء) پی پی 7 ٹیکسلا ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ آج کی جیت اپنے لیڈر چودھری نثار کے نام کرتے ہیں. تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق نے جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک عمر فاروق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس جیت کو وہ اپنے لیڈر چودھری نثار کے نام کرتے ہیں. کامیاب امیدوار ملک عمر فاروق نے حیران کن طور پر اپنی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :