شبقدر ، پولیس تھانہ سروکلے کی وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

پیر 26 ستمبر 2016 22:20

شبقدر ، پولیس تھانہ سروکلے کی وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،6 پولیس اہلکاروں ..

شبقدر (نمائندہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پولیس تھانہ سروکلے کے موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول حملہ6 پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے علی الصبح پولیس تھانہ سروکلے کے ایس ایچ او ولایت خان دیگر پولیس اہلکار کے ہمراہ حسب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران علاقہ قلعہ شاہ بیگ کے قریب ماسم خان اڈہ میں زیر تعمیر روڈ کے میٹریل میں ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا کہ اس دوران پولیس تھانہ سروکلے کے موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا جسکی وجہ سے ایس ایچ او تھانہ سروکلے ولایت خان، ہیڈکانسٹیبل آیاز، ہیڈ کانسٹیبل فواد خان، ذاکر علی، شاہ فقیر، آصف زخمی ہوگئے اسطرح پانچ شہری نواز، شاہ ولی خان، شمروز، شیناگل، خیبرشاہ زخمی ہوگئے جیسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر لایا گیا۔

جہاں سینئر ڈاکٹر ظہیراللہ سمیت دیگر سٹاف نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا۔ ڈاکٹر ظہیر اللہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور انھیں مکمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں۔ پولیس وین پر حملے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :