Live Updates

نوازشریف لندن میں اپنی 650کروڑ کی جائیداد کا آخری دیدار کرنے گئے ہیں،

رائے ونڈ مارچ پر اگر ن لیگ کے گلو بٹوں نے لشکر کشی کی تو ہم نے بھی چوڑیا ں نہیں پہنی ہوئی ہیں اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس

پیر 26 ستمبر 2016 22:13

نوازشریف لندن میں اپنی 650کروڑ کی جائیداد کا آخری دیدار کرنے گئے ہیں،

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پر امن رائے ونڈ مارچ پر اگر ن لیگ کے گلو بٹوں نے لشکر کشی کی تو ہم نے بھی چوڑیا ں نہیں پہنی ہوئی ہیں اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔تحریک انصاف کراچی سے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں افراد پر مبنی قافلے 28سمبر کو صبح 11بجے رائے ونڈ کیلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف لندن میں اپنی 650کروڑ کی جائیداد کا آخری دیدار کرنے گئے ہیں ،30ستمبر کے بعد یہ 650کروڑ پاکستان کے خزانے میں جمع ہوں گے،وہ پیر کو انصاف ہا?س میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے خوف سے وفاق کے نمائندوں کی سر پرستی میں قائم ہونے والاگروپ انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں پر اس احتجاج پر لشکر کشی کا خواب دیکھنے والوں سے بھرپور مزاحمت کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اڑی حملے کے بعد حالات کے سبب مودی نے یونائیٹڈ نیشن کا دورہ منسوخ کیا مھر ہمارے وزیر اعظم نے حالات کی سنگینی کے باوجود سیر سپاٹے کوترجیح دی اور خالی کرسیوں سے خطاب کے بعد لندن میں اپنی 650کروڑ کی جائیداد کے آخری دیدار میں مصروف ہیں جو احتساب کے بعد پاکستان کے خزانے میں شامل کردی جائے گی۔عمران اسماعیل نے پاکستانی فنکاروں کو بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستان میں انڈین ڈراموں اور فلموں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار عزت سے اپنے ملک میں روزی کمائیں۔

انہوں نے پیمرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مردہ باد کہنے والے الطاف حسین کے حواری ندیم نصرت کو روزانہ ٹی وی سے خصوصی ٹائم دیا جاتا ہے جس کی بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر کراچی کے صدر فردوس نقوی نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں شرکت کے لئے قافلے 28ستمبر کو صبح 11بجے پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہا?س“ نرسری کراچی سے روانہ ہوں گے،جبکہ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ قافلے براستہ ٹھٹھہ ، کوٹری، حیدر آباد، مورو،خیر پور، سکھر ، گھوٹکی سے پنجاب میں داخل ہونگے اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ،جمال صدیقی اور عزیز آفریدی بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات