پی آئی اے کی 27 ستمبر کو گلگت اور سکردو کی آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ،ترجمان

پیر 26 ستمبر 2016 22:09

پی آئی اے کی 27 ستمبر کو گلگت اور سکردو کی آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ،ترجمان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے 27 ستمبر کو گلگت اور سکردو کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں،ترجمان کے مطابق پی آئی اے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے، پی آئی اے کال سینٹر بکنگ کے وقت مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلیفون نمبرز پر کال اور پیغامات کے ذریعے فرداً فرداً اس تبدیلی کی اطلاع دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :