Live Updates

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے والد نے ترخوبہ کی غریب عوام کی اراضی پر قبضہ جما لیا

اہل علاقہ اور تحریک انصاف کے علاقائی عہدیداران اور کارکنوں کا زمینوں پر ان کے ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 ستمبر 2016 21:29

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے والد نے ترخوبہ کی غریب ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے والد نے انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے علاقہ ترخوبہ کی غریب عوام کی اراضی پر قبضہ جما لیا ۔ علاقہ ترخوبہ کے سیرک ڈومیل کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی عہدیداران اور کارکنوں کا زمینوں پر ان کے ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

ضلعی انتظامیہ کو نوٹس لینے کے لئے تین دن کی ڈید لائن دے دی ۔ انصاف نہ دلانے کی صورت میں لنک روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور راست اقدام کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ ڈومیل کے ترخوبہ کلاں کے سیرک قوم اور پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی عہدیداران اور کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خاتون ایم این اے کے والد کی طرف سے علاقے کے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے سابقہ تحصیل امیدوار شمشیر خان ، یو سی ناظم تاج محمد خان ، یو سی کے سنئیر نائب صدر رحمت اللہ خان جے یو ائی کے یوسی سکریٹری واحد اللہ خان ، اور ملک گل رؤف خان نے کہا کہ علاقہ سے ایم این اے کے والد اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غریبوں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے لگے ہیں اور ہمارے قوم کے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے کرپشن کے خلاف تو دھرنے دے رہے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ اس کے اپنے ایم این ایز کیا کر رہے ہیں اور کیسے عوام کو تنگ کر رہے ہیں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور غریب عوام کو اپنا حق دلائے ۔

بصورت دیگر ہم علاقہ کے پی ٹی ائی کے سینکڑوں کارکن پی ٹی ائی کو خیرباد کہیں گے اور لنک روڈ کو بند کریں گے۔اور کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے قبل مذکورہ ایم این اے کے والد قبرستان اور بندوبستی راستے کو بھی بند کر چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات